0
Thursday 25 Apr 2019 10:54

کشمیری عوام کی خودداری کو سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری یاسین

کشمیری عوام کی خودداری کو سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کشمیری عوام کو بھارت کے ڈھونگ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی ڈھونگ انتخابات کا بائیکاٹ کر کے اقوام عالم اور اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ کشمیری عوام استصواب رائے کے علاوہ کسی بھی قسم کے ڈہونگ انتخابات میں کبھی حصہ نہیں لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو معاشی پیکج دیکر کشمیریوں کی وفاداری خریدنا چاہتے تھے، کشمیری عوام کی خودداری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی وزیراعظم کے تمام معاشی پیکجز کو مسترد کر کے ڈہونگ انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء کر دی ہے، بہادر کشمیریوں نے اپنے خون سے آزادی کی تحریک کو جو جلاء بخشی ہے اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے اور ای ڈی کی جانب سے حریت لیڈر یسین ملک اور بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کے بیٹوں ڈاکٹر نسیم گیلانی اور ڈاکٹر نعیم گیلانی کو ہراساں کر کے یہ بات سمجھتے ہیں کہ کشمیریوں کو تحریک آزادی کشمیر سے ہٹا سکتے ہیں یہ ان کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ یسین ملک کی صحت بھوک ہڑتال کی وجہ سے مسلسل گر رہی ہے مگر بھارتی انتظامیہ نے ان کو ہسپتال بھیجنے کے بجائے دوبار جیل بھیج دیا ہم اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید کے بعد تحریک آزادی کو جو نئی طاقت ملی ہے۔ بھارت اس سے مکمل طور پر بوکھلا
چکا ہے بھارتی حکومت نے انٹرا کشمیر تجارت بند کر کے منقسم کشمیری خاندانوں کو ملنے سے روکنے کی سازش ہے، ٹریڈ کی وجہ سے دونوں طرف کے رہنے والے کشمیریوں کے تعلق مضبوط ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا بہادر کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 790576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش