0
Thursday 25 Apr 2019 11:06

سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی میں تاخیر پر اپوزیشن کو تشویش

سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی میں تاخیر پر اپوزیشن کو تشویش
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستانیون کی رہائی کے اعلان کے باوجود انہیں چھوڑنے میں ہونے والی تاخیر پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں ایسے پاکستانیوں کی مثال دے سکتا ہوں جو اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود سعودی جیلوں میں قید ہیں۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے اور قوم رمضان المبارک کے مہینے میں اچھی خبر سنے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی جیلوں میں قید 2 ہزار ایک سو 7 کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد سے درخواست کی گئی تھی وہاں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کی مشکلات کو دیکھیں اور انہیں اپنا ہی تصور کریں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری برائے سمندر پار پاکستانی جویریہ ظفر اہیر نے ایوان کو بتایا کہ وہ اور دفتر خارجہ پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ اپوزیشن اراکین کے سوال کے جواب میں جویریہ ظفر اہیر نے بتایا کہ اب تک انہیں وقفے وقفے سے معلومات موصول ہو رہی ہیں، تاہم رہائی پانے والے قیدیوں کی ٹھیک تعداد جلد معلوم ہو جائے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس وقت 3 ہزار 4 سو پاکستانی قید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 790578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش