QR CodeQR Code

بھارتی فوج کا کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری، 2 کشمیری شہید

حریت رہنما یاسین ملک کی عدالتی تحویل میں 24 مئی تک اضافہ

25 Apr 2019 11:20

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے کے زیرِ حراست یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، انہیں جموں کی جیل سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام کو پوچھ گچھ کے لئے 29 اپریل کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ اور بھارتی انتظامیہ کی حریت رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں، قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ قابض بھارتی فوج نے آج صبح ضلع اننت ناگ کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے علاقے کو اب بھی گھیرے میں لے رکھا ہے، جہاں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ ادھر بھارتی تحقیقاتی ادارے کی حریت رہنما یاسین ملک پر دباؤ بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، نئی دہلی کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو 24 مئی تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے کے زیرِ حراست یاسین ملک کی حالت تشویشناک ہے، انہیں جموں کی جیل سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام کو پوچھ گچھ کے لئے 29 اپریل کو نئی دہلی طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ انیس الاسلام کے والد اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ بھی نئی دہلی کی جیل میں قید ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 790581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790581/حریت-رہنما-یاسین-ملک-کی-عدالتی-تحویل-میں-24-مئی-تک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org