QR CodeQR Code

سوات، اسکول وین الٹنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی

25 Apr 2019 11:49

حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور نعیم بھی زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مٹہ اور سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو سیدوشریف ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل مٹہ میں اسکول وین الٹنے سے 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بیاکند سے مٹہ جاتے ہوئے نجی اسکول کی وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 بچے شدید زخمی ہوگئے، حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور نعیم بھی زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال مٹہ اور سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو سیدوشریف ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے میں زخمی بچوں کی شناخت شفیع اللہ، ناصر، ضیاء اللہ، حمزہ، ذاکر، روح اللہ، آسماء اور سلویٰ کے نام سے ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 790587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790587/سوات-اسکول-وین-الٹنے-سے-8-بچوں-سمیت-9-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org