0
Thursday 25 Apr 2019 11:54

بورڈ آف ریونیو نوٹیفکیشن کے اجراء کیبعد موبائل فون کارڈ پر کتنی کٹوتی ہوگی؟

بورڈ آف ریونیو نوٹیفکیشن کے اجراء کیبعد موبائل فون کارڈ پر کتنی کٹوتی ہوگی؟
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے گذشتہ ماہ کے اختتام پر جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 15 کروڑ 90 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔ یعنی اوسطاً ہر 100 پاکستانیوں میں سے لگ بھگ 76 کو موبائل فون کی سہولت میسر ہے۔ موبائل سروس مہیا کرنے والی ایک کمپنی کے سینئر عہدیدار کے مطابق ٹیکس کٹوتی کی شرح کچھ اس طرح سے ہو گی کہ تقریباً 11.11 روپے (12.5 فیصد) وِد ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں، 14.51 روپے جی ایس ٹی کی مد میں (19.5 فیصد)، 10 روپے موبائل سروس مہیا کرنے والی کمپنی کے "ایڈمن چارجز" کی مد میں اور 1.95 روپے ایڈمن چارجز پر لگنے والے جی ایس ٹی کی مد میں کٹ جائیں گے۔ سادہ الفاظ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے بعد جب کوئی صارف سو روپے مالیت کا کارڈ موبائل فون میں لوڈ کرے گا تو اس کو سو روپے کے عوض تقریباً 62 روپے کا بیلنس موصول ہو گا، یعنی 38 روپے کی ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے فیصلے میں ایڈمن چارجز کو یکسر ختم کرتے ہوئے بقایا ٹیکس کی کٹوتی پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

عہدیدار کے مطابق تفصیلی فیصلے سے ہی پتہ چل پائے گا کہ آیا ٹیکس بحالی کا فیصلہ ایڈمن چارجز پر بھی لاگو ہو گا یا یہ صرف حکومتی ٹیکس کے بارے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز فیصلے پر عملدرآمد اس وقت کریں گے جب پی ٹی اے کی جانب سے ان کو باقاعدہ نوٹیفکیشن موصول ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے ہی پتہ چلے گا کہ اب کس شرح سے ٹیکس کٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سروس مہیا کرنے والی موبائل کمپنیاں صرف ود ہولڈنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں، یعنی یہ سرکاری ٹیکس ہیں جو کمپنیاں صارفین سے اکٹھا کر کے حکومت کو دیتی ہیں اور اس سروس کے عوض انھیں بھی کچھ فائدہ ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے کے بعد ٹیکس کی شرح کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نوٹیفکیشن کا اجراء کرے گا اور یہ نوٹیفکیشن بعد ازاں پی ٹی اے موبائل فون سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کو ارسال کرے گا، جس کے بعد ٹیکس کٹوتی شروع ہو گی۔
 
خبر کا کوڈ : 790590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش