0
Thursday 25 Apr 2019 12:02

پشاور، ڈیوٹی نہ دینے والے 400 سے زائد پولیو ورکرز برخاست

پشاور، ڈیوٹی نہ دینے والے 400 سے زائد پولیو ورکرز برخاست
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے حالیہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی نہ دینے پر 448 پولیو ورکرز کو برخاست کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برخاست ہونے والے ورکرز میں 41 ایریا سپروائزر، جبکہ 407 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ان کو ڈیوٹی نہ دینے والے پولیو سٹاف کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈیوٹی نہ دینے والے اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہوگا اور اس کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ڈیوٹی نہ دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 790593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش