0
Thursday 25 Apr 2019 12:07

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا آج ضلع کرم کا دورہ کرینگے

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا آج ضلع کرم کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان آج ضلع کرم کا دورہ کریں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلٰی پاراچنار اور صدہ میں قبائلی جرگوں سے خطاب کریں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ٹراما سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ وزیراعلٰی محمود خان پاراچنار میں بس آڈہ اور سبزی منڈی کا افتتاح کریں گے اور صدہ میں پاسپورٹ آفس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پاراچنار اور صدہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعلٰی محمود خان کے آمد کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی دورے کے موقع پر صحت انصاف کارڈ کا اجراء بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 790594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش