QR CodeQR Code

گلگت بلتستان پولیس کے 5998 اہلکاروں کو اگلے سکیل میں ترقی دیدی گئی

25 Apr 2019 14:22

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پولیس میں 202 اے ایس آئی کو گریڈ 9 سے 11 میں جبکہ 692 ہیڈ کانسٹیبلز کو گریڈ 7 سے 9 اور 4911 پولیس سپاہیوں کو گریڈ 5 سے 7 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ پولیس و جیل خانہ جات گلگت بلتستان کے 5998 اہلکاروں کو اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پولیس میں 202 اے ایس آئی کو گریڈ 9 سے 11 میں ترقی دیدی گئی ہے جبکہ 692 ہیڈ کانسٹیبلز کو گریڈ 7 سے 9 اور 4911 پولیس سپاہیوں کو گریڈ 5 سے 7 میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے 180 میل وارڈر کو 5 سے 7 سکیل میں جبکہ 13 فیمیل وارڈر کو بھی سکیل 7 میں ترقی مل گئی۔ واضح رہے کہ صوبائی کابینہ کے 15 ویں اجلاس میں پولیس اہلکاروں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی تھی، وفاقی وزارت خزانہ سے منظوری ملنے کے بعد اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 790650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790650/گلگت-بلتستان-پولیس-کے-5998-اہلکاروں-کو-اگلے-سکیل-میں-ترقی-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org