1
Thursday 25 Apr 2019 14:33

گلگت بلتستان میں معذور افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں معذور افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان  حکومت نے صوبے کے تمام معذور افراد کو ماہانہ 3000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، معذور افراد کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ 2 فیصد سے بڑھا کر ہر ڈیپارٹمنٹ میں 3 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں معذور افراد کا درست ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے باضابطہ سروے کرایا تھا جس کے تحت صوبہ بھر میں 6 ہزار سے زائد افراد معذور رجسٹرڈ ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے معذور افراد کی 3 مختلف کٹیگریز تیار کی گئی ہیں، ابتدائی کٹیگری میں ان معذوروں کو شامل کیا گیا ہے جو پڑھے لکھے ہیں اور ملازمت کر سکتے ہیں۔

حکومت نے ان معذور افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں معذروں کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ محض دو فیصد ہے، اب حکومت نے اس کو بڑھا کر ڈیپارٹمنٹل سطح پر تین فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری کٹیگری میں ان معذور افراد کو شامل کیا گیا ہے جو پڑھے لکھے تو نہیں لیکن وہ کام کر سکتے ہیں، ان کو ہنر سکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تیسری کٹیگری میں ان معذور افراد کو شامل کیا گیا ہے جو نہ تو ہنر سیکھ سکتے ہیں اور نہ کوئی کام کر سکتے ہیں، ان معذور افراد کو ماہانہ 3000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 790652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش