0
Thursday 25 Apr 2019 21:06

لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا

لاہور، جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کا پہلا دن، اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوری کا اجلاس سینیٹر سراج الحق کی صدارت میں منصورہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس تین دن جاری رہے گا۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان شوریٰ نے حلف اٹھایا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل، نائب امراء اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کا تقرر کیلئے امیر جماعت نے شوریٰ ارکان سے مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوریٰ اراکین ہی مرکزی کمیٹیوں کے صدور کا تقرر بھی  کریں گے۔ اجلاس کے آئندہ نشستوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا اور جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 790657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش