0
Thursday 25 Apr 2019 15:26

سعودی علماء 35 ممالک میں اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات سے رُوشناس کروائیں گے

سعودی علماء 35 ممالک میں اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات سے رُوشناس کروائیں گے
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت برائے اسلامی امور کے جانب سے 70 ائمہ کرام کو دُنیا کے مختلف ممالک میں بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ امام رمضان المبارک کے دوران دُنیا کے 35 ممالک میں جا کر تراویح اور تہجد پڑھائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات کو بھی اُجاگر کریں گے۔ اسلامی وزارت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ہر سال درجنوں ائمہ کرام کو مختلف ممالک میں دینی خدمت کی غرض سے بھیجا جاتا ہے۔ یہ ائمہ کرام سعودی عقیدے کے مطابق شعائرِ اسلام سے آگاہ کرنے کے علاوہ انتہا پسندی سے دُور رہنے کا پرچار بھی کریں گے۔ وزارت کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان ائمہ کرام کا انتخاب مملکت بھر میں واقع مختلف شریعہ کالجز سے کیا گیا ہے۔
جو حافظ ہونے کے علاوہ اسلامی فقہی امور پر بھی گہری دسترس رکھتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران دُنیا بھر میں مساجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں، سو اس سنہرے موقع سے فائدہ اُٹھانے کی غرض سے سعودی مملکت کی جانب سے ائمہ کرام کو اُمتِ مسلمہ کی رہنمائی اور اُن کے ایمان کو مضبوط بنانے کی غرض سے روانہ کیا جاتا ہے۔ یہ ائمہ کرام ایک طرف اسلام کا اعتدال پسندی کا پیغام پھیلاتے ہیں تو دُوسری جانب سعودی مملکت اور دُنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کو مزید مضبوطی بخشتے ہیں۔ ان ائمہ کرام کو تبلیغ اسلام کے لیے بہترین طریقوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 790659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش