0
Thursday 25 Apr 2019 15:43

استقبال ماہ رمضان کے سلسلہ میں معرفت قرآن کانفرنس اتوار کو لاہور میں ہوگی

استقبال ماہ رمضان کے سلسلہ میں معرفت قرآن کانفرنس اتوار کو لاہور میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے سلسلہ میں قرآنی ادارہ التنزیل پاکستان کے زیراہتمام دوسری سالانہ معرفت قرآن کریم کانفرنس بروز اتوار، 28 اپریل، دن 3 بجے اسلامک کمیونٹی سنٹر گلبرگ لاہور میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام خطاب کریں گے۔  ان خیالات کا اظہار ادارہ التنزیل کے چئیرمین ڈاکٹر علی عباس نے لاہور  میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ معرفت قرآن کریم کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قرآن مجید کو معاشرے کے ہر فرد بالخصوص جوانوں کیلئے کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے اور قرآنی خدمات سے  متعلقہ افراد اور اداروں کو باہمی تبادلۂ خیال اور مشکلات کے حل کیلئے موقع فراہم کرنا نیز خدمتِ قرآن کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ التنزیل معارفِ قرآن کی تبلیغ اور قرآنی معاشرہ کی تشکیل کی عملی جدوجہد کیلئے گزشتہ 12 برسوں سے سرگرم عمل ہے اور معرفت قرآن کریم کانفرنس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ قرآن کریم ہی وہ حقیقی نور ہے جو فرد اور معاشرے کو تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معرفت قرآن کانفرنس سے جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، ملی یکجہتی کونسل کے سید ثاقب اکبر، علامہ راغب نعیمی، پروفیسر حافظ ظفر اللہ شفیق، علامہ ابوبکر اعوان، علامہ غلام شبیر بخاری، امتیاز علی رضوی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ امانت رسول، علامہ ابوذر مہدوی اور مرکزی صدر آئی ایس او سید قاسم شمسی  خطاب کریں گے۔ جبکہ کانفرنس میں علماء کرام، طلبہ، صحافی و دانشور حضرات، ماہرین تعلیم اور قرآنی اداروں کے سربراہان سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 790663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش