QR CodeQR Code

یوم عاشور کے جلوس کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے پر ڈی سی اوکاڑہ کو ہائیکورٹ نے طلب کرلیا

25 Apr 2019 20:21

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قیام پاکستان سے بھی پہلے کا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر نکلنے والے جلوس کیلئے لائسنس حاصل کر رکھا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، تاہم اب عدالت کے حکم کے باوجود اس کے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ میں ڈی سی اوکاڑہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی سی اوکاڑہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے فیاض حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قیام پاکستان سے بھی پہلے کا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر نکلنے والے جلوس کیلئے لائسنس حاصل  کر رکھا ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی۔ درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، تاہم اب عدالت کے حکم کے باوجود اس کے لائسنس کی تجدید نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی عدالت کے گیارہ جنوری 2019 کے حکم کی پاسداری کی جا رہی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈی سی اکاڑہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ڈی سی اوکاڑہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ڈی سی سے پوچھا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر وضاحت کریں کہ لائسنس کی تجدید کیوں نہیں کی جا رہی۔
 


خبر کا کوڈ: 790667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790667/یوم-عاشور-کے-جلوس-لائسنس-کی-تجدید-نہ-کرنے-پر-ڈی-سی-اوکاڑہ-کو-ہائیکورٹ-نے-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org