QR CodeQR Code

شاہراہ پر قدغن سے تاجروں کو شدید نقصانات ہورہے ہیں، شاہ فیصل

25 Apr 2019 18:00

شاہ فیصل نے کہا کہ انہیں ہائے وے سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ بھیڑ اور دیگر لایو سٹاک سے بھری ٹرک چار روز سے درماندہ ہے اور اب ان کے پاس مویشیوں کو کھلانے کے لئے چارہ بھی نہیں بچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے چیئرمین شاہ فیصل نے کہا ہے کہ شاہراہ پر دو روزہ پابندی کے دوران کم سے کم لائیو سٹاک، سبزیوں اور دودھ وغیرہ جیسی اشیاء کو مستثنی رکھا جائے تاکہ اس مال کو نقصان نہ ہو اور لوگوں کو روز مرہ کی ضروریات کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شاہ فیصل نے کہا کہ انہیں ہائے وے سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ بھیڑ اور دیگر لایو سٹاک سے بھری ٹرک چار روز سے درماندہ ہے اور اب ان کے پاس مویشیوں کو کھلانے کے لئے چارہ بھی نہیں بچا ہے جس کے سبب لائیو سٹاک کو شدید نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائے واے قدغن سے چھوٹے تاجروں کو زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کم سے کم لائیو سٹاک اور تازہ سبزیوں اور دودھ کی سپلائی کو بحال رکھا جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے چھٹکارا دلایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 790672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790672/شاہراہ-پر-قدغن-سے-تاجروں-کو-شدید-نقصانات-ہورہے-ہیں-شاہ-فیصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org