QR CodeQR Code

شاہراہ کے بند رہنے سے تجارت بھی متاثر ہوئی ہے، یاسین خان

25 Apr 2019 17:05

کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ خراب موسم نہیں بلکہ غیرموزوں طور سڑک کو توسیع دینے کی وجہ سے ہی یہ شاہراہ بار بار بند ہوتی ہے اور حکومت اس پر خاموش ہے اور کشمیر میں اس پر جو ہاہا کار مچی ہے وہ جیسے حکومت کے کانوں تک ہی نہیں پہنچی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یاسین خان نے سرینگر جموں شاہراہ کے بند رہنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اپنے ایک بیان میں یاسین خان جو کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے زیادہ ایک بھی مال بردار گاڑی کشمیر ہیں پہنچ پائی جس کی وجہ سے کشمیر میں ہاہاکار مچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط طریقے سے شاہراہ کو توسیع دینے کی وجہ سے یہ متعدد روز بند رہی اور حکومت اس طرف توجہ دینے میں ناکام رہی اور رہی سہی کسر اس شاہراہ پر دو روز سول ٹریفک کے چلنے پر پابندی نے پوری کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ چیف سکیرٹری کی اپیلوں کے باوجود حکومت شاہراہ کی توسیع کے کام کو جوابدہ بنانے میں بے دل ہے۔ یاسین خان نے کہا کہ خراب موسم نہیں بلکہ غیرموزوں طور سڑک کو توسیع دینے کی وجہ سے ہی یہ شاہراہ بار بار بند ہوتی ہے اور حکومت اس پر خاموش ہے اور کشمیر میں اس پر جو ہاہا کار مچی ہے وہ جیسے حکومت کے کانوں تک ہی نہیں پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کے بند رہنے سے تجارت بھی متاثر ہوئی ہے۔ یاسین خان نے کہا کہ سیزن کی شروعات میں تاجر مطلوبہ اسٹاک حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ میوے اور مویشی شاہراہ کے بند ہونے سے سڑ رہے ہیں اور تاجروں کو بھاری اقتصادی نقصان ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 790675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790675/شاہراہ-کے-بند-رہنے-سے-تجارت-بھی-متاثر-ہوئی-ہے-یاسین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org