QR CodeQR Code

آٹھ دس دنوں میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی

25 Apr 2019 19:41

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے مطابق حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں نہ ہی کوئی وزیراعلٰی کے اختیارات میں دخل اندازی کرسکتا ہے کیونکہ انکی ساری توجہ صوبے پر ہے، جو وزراء بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے وہ کابینہ کا حصہ رہ جائیں گے اور جو کام نہیں کرتے انہیں گھر بھیج دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ آٹھ دس دنوں میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کے حوالے سے پروپیگنڈا پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ محمود خان ایک خودمختار وزیراعلٰی ہیں اور سارے فیصلے خود کرتے ہیں، وہ ایک ایماندار شخص ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج بھی محمود خان پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو باقی تینوں صوبوں کی نسبت بہتر مانتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی کے مطابق حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں نہ ہی کوئی وزیراعلٰی کے اختیارات میں دخل اندازی کرسکتا ہے کیونکہ ان کی ساری توجہ صوبے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان تمام وزراء کی کارکردگی کی نگرانی کرتے ہیں اور یہ کہ آٹھ سے دس دن میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا جس کی واضح مثال یہ ہے کہ جو وزراء بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے وہ کابینہ کا حصہ رہ جائیں گے اور جو کام نہیں کرتے انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 790703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790703/آٹھ-دس-دنوں-میں-صوبائی-کابینہ-ردوبدل-ہوسکتا-ہے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org