QR CodeQR Code

کراچی، ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کو 29، 29 سال سزا سنا دی گئی

25 Apr 2019 20:51

ملزمان نے ایم کیو ایم قیادت کی ہدایت پر رینجرز چوکیوں پر حملے کیے، حملوں میں رینجرز سپاہی کلیم اللہ، شفق سرور اور ایک شہری اشرف زخمی ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کارکنان پر کورنگی میں رینجرز چوکیوں پر حملوں کا جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے ایم کیو ایم چار کارکنوں کو 29، 29 سال سزا سنا دی۔ مجرموں میں احمد حسن، عبیداللہ عرف پاگل، کامران عرف کامون اور سلمان شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایم کیو ایم قیادت کی ہدایت پر رینجرز چوکیوں پر حملے کیے، حملوں میں رینجرز سپاہی کلیم اللہ، شفق سرور اور ایک شہری اشرف زخمی ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 790715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790715/کراچی-ایم-کیو-کے-چار-کارکنوں-کو-29-سال-سزا-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org