QR CodeQR Code

چیف کورٹ، جی بی کے سرکاری ملازمین کو پچاس فیصد الائونس کی فراہمی کیلئے دو ماہ کی ڈیڈلائن

25 Apr 2019 21:40

عدالت نے سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان کو فیصلے کی کاپی ذاتی طور پر فیڈرل فنانس ڈویژن پہنچانے کا حکم دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے سرکاری ملازمین کو پچاس فیصد الاؤنس کی فراہمی کیلئے دو ماہ کی ڈیڈ لائن دیدی، چیف جج پر مشتمل چیف کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے ملازمین کے الاؤنس کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری فنانس گلگت بلتستان کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر دو ماہ میں عملدرآمد یقینی بنائیں اور اس فیصلے کی کاپی کو ذاتی طور پر فیڈرل فنانس ڈویژن کو ارسال کریں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ہم حکام کو ایک اور موقع دے رہے ہیں کہ وہ دو ماہ میں فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ناکامی کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔ سیکرٹری فنانس نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت وفاق سے الاؤنس کی رقم کے حصول کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، پچاس فیصد الاؤنس کیلئے ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کی رقم درکار ہے، وفاقی فنانس ڈویژن سے  اتنی بڑی رقم کے حصول کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ تاہم عدالت نے حکم دیا کہ دو ماہ میں فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان کو ذاتی طور پر وفاقی فنانس ڈویژن کو عدالتی فیصلے کی کاپی پہنچانے کا حکم دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 790718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790718/چیف-کورٹ-جی-بی-کے-سرکاری-ملازمین-کو-پچاس-فیصد-الائونس-کی-فراہمی-کیلئے-دو-ماہ-ڈیڈلائن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org