QR CodeQR Code

عمران خان چین کے صدر شی چن پنگ کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے

25 Apr 2019 22:20

وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا، مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر عطاءالرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان چین کے صدر شی چن پنگ کی دعوت پر بیجنگ پہنچ گئے۔ وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا، مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر عطاءالرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے۔ فورم میں 38 ملکوں کے رہنما شرکت کررہےہیں۔ وزیراعظم اپنے دورے میں چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چین روانگی سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا قریبی دوست اور آئرن برادر ہے۔ صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں ہونگی۔ پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔ واضح رہے سینیٹر مشاہد حسین، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان بھی اس موقع پر چین میں موجود ہیں، جو مخلتف نشستوں میں شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 790719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790719/عمران-خان-چین-کے-صدر-شی-چن-پنگ-کی-دعوت-پر-بیجنگ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org