0
Thursday 25 Apr 2019 23:17

خاکروب کی نوکری بھی بیچنے والے زرداری نے کونسا کارنامہ سرانجام دیا کہ بھٹو کے وارث بن گئے، پیر پگارا

خاکروب کی نوکری بھی بیچنے والے زرداری نے کونسا کارنامہ سرانجام دیا کہ بھٹو کے وارث بن گئے، پیر پگارا
اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ورکرز کنونشن حروں کے روحانی پیشوا اور سربراہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی صدارت میں ولید محلا میں منعقد ہوا۔ جس میں سید غوث علی شاہ، غلام مرتضیٰ جتوئی، سید صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی، حاجی منور علی عباسی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ کنونشن کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے کی گئی، حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سید صبغت اللہ راشدی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام اور عباسی برادران کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے یہ کنونشن منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے کو ووٹ کافی ملے جو دو دن بعد کسی اور پارٹی کے کھاتے میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خاکروب کی نوکری بھی بیچنے والے زرداری نے کونسا کارنامہ سرانجام دیا کہ بھٹو کے وارث بن گئے۔

پیر پگارا نے قانون نافذ کرنے والے اداروان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افوج کا کردار اہم ہے، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن قائم کیا، ملکی سالمیت کی حفاظت کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پیر پگارا نے کہا کہ کسانوں سے گندم بیچنے کے حقوق بھی چھین لئے گئے ہیں اور لاڑکانہ کی سڑکیں دھول اڑاتی ہیں اور گاڑیوں کے لئے جہنم ہیں، میں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر دوستوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آج کی نئی پیپلز پارٹی کے رہنما زرداری کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، جی ڈی اے صوبے اور ملک کی بڑی پارٹی بن کر عوام کی خدمت کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 790731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش