0
Thursday 25 Apr 2019 23:33

پیپلز پارٹی نے ہمیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اس لئے نہیں دی کہ کہیں ہم انکا پول نہ کھول دیں، حلیم عادل شیخ

پیپلز پارٹی نے ہمیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اس لئے نہیں دی کہ کہیں ہم انکا پول نہ کھول دیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کرپٹ لوگ پکڑ رہی ہے، اس خوف سے پیپلز پارٹی نے ہمیں تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں دی کہیں ہم ان کا پول نہ کھول دیں، ہمیں امید تھی کہ اسمبلی میں مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائیں گے مگر یہاں کوئی سننے والا نہیں ہے، جن علاقوں میں پیپلز پارٹی کے ووٹر نہیں ہے وہاں کے مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سندھ حکومت کی ہے لیکن یہ لوگ سزا عوام کو دیتے ہیں، حلقہ پی ایس 99 میں کوئی سہولت سندھ حکومت کی طرف سے نہیں دی گئی ہے، بجٹ میں روڈ، سیوریج سسٹم، اسپتال، اسکول کی اسکیمیں دی جائیں، گزشتہ دس سالوں میں پانچ ہزار ارب آئے جس میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق 957 ارب روپے کی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی 9 سالہ کاکردگی، صوبائی ترقیاتی بجٹ کے 391 ارب خرچ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، سندھ اسمبلی میں شرمناک انداز اپنایا گیا، ایک خاتون نے ہمارے رکن کو ہینڈ فری دے مارا، ہمارے رکن سعد آفریدی کی زبان پسل گئی جو پیپلز پارٹی والوں کی بھی ہوتی رہتی ہے مگر پیپلز پارٹی کے ارکان نے اسمبلی میں آکر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم ہاؤس کو خراب کرنا نہیں چاہتے، پیپلز پارٹی کے اراکین نے سندھ اسمبلی کا ماحول خراب کیا ہے، پیپلز پارٹی کے اراکین منسٹریاں لینے کے لئے حملے کر رہے ہیں، گیارہ سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، کراچی سے لاڑکانہ تک اسکول ویران پڑے ہیں، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں، بیماریاں بڑھ رہی ہیں، حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام گئی ہے، عوام کو گٹروں کا پانی پلایا جارہا ہے، منچھر کو تباہ کرنے کے بعد اب کینجھر کو تباہ کیا جارہا ہے، کینجھر میں جانوروں کے الائشیں پڑی ہیں، کوٹڑی ٹریٹمنٹ پلانٹ ایک ارب روپے لگنے کے باوجود نہیں بنا، سارا گندا پانی کینجھر میں ڈالا جارہا ہے، عوام میں موت بانٹی جارہی ہے، عصمت، نشویٰ نا جانے کتنی بچیاں اسپتالوں علاج کے لئے جاتی ہیں اور موت لیکر آتی ہیں، محکمہ صحت کی کارکردگی صفر ہے۔
خبر کا کوڈ : 790733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش