0
Friday 26 Apr 2019 19:00

یاسین ملک موقف سے دستبردار نہیں ہوسکتا ہے، فاروق عبداللہ

یاسین ملک موقف سے دستبردار نہیں ہوسکتا ہے، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت و پاک تعلقات، بھارتی مسلمان کی حالت زار، دفعہ 370 کے خلاف سازشیں اور مزاحمتی قیادت کے خلاف کریک ڈاون پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ملک کو تقسیم کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے لیکن ریاست جموں و کشمیر کے عوام پر وہ طاقت سے غلبہ حاصل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے یاسین ملک کی دوران اسیری علالت پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ محمد یاسین ملک اپنے موقف سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ قاضی گنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت اور دوستی روشن اور پُرامن مستقبل کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ پاکستان سے بات چیت کرنے کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، ہمیں مسئلہ کشمیر کا وہ حل نکالنا پڑے گا جس سے ہندوستان بھی خوش رہے، پاکستان بھی راضی ہو اور سب سے بڑھ کر جموں و کشمیر کے عوام کی بھی عزت بنی رہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماری عزت کرو، ہم بھی آپ کی عزت کریں گے، آپ ہماری عزت نہیں کرو گے اور یہ سمجھو گے کہ ہم آپ کے غلام ہیں، تو آپ کو ہم سے محبت کی کوئی اُمید نہ رکھنی چاہیئے۔ فرقہ پرستی کی آندھی کو ملک کی سالمیت اور آزادی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے اپنے ملک کو تباہ کیا اُسی راہ پر مودی بھی گامزن ہے۔
خبر کا کوڈ : 790738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش