QR CodeQR Code

بھارت میں مودی لہر ہوتی تو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کی بات نہیں کرتے، محبوبہ مفتی

26 Apr 2019 09:41

نامہ نگاروں کی جانب سے مودی لہر کے بارے میں پوچھے جانے پر پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ اگر مودی لہر ہوتی تو وہ اس قسم کی حرکتیں نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر بھارت میں آج مودی لہر ہوتی تو بی جے پی لیڈران بالاکوٹ حملے، کشمیریوں پر مظالم ڈھانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی باتیں نہیں کرتے۔ انہوں نے ایک انتخابی پروگرام کے حاشیے پر نامہ نگاروں کی جانب سے مودی لہر کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ اگر مودی لہر ہوتی تو وہ اس قسم کی حرکتیں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی بالاکوٹ پر حملہ کرنے کی بات نہیں کرتے، کشمیر میں مظالم ڈھانے کی بات نہیں کرتے اور اگر وہ واقعی جیت رہے ہوتے تو جو کام آج وہ مایوسی کے عالم میں کررہے ہیں وہ نہیں کرتے۔

محبوبہ مفتی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے علیحدگی پسند لیڈر شبیر احمد شاہ کی 19 سالہ بیٹی سماء شبیر کو سمن بھیجے جانے پر کہا کہ یہ بہت برا ہے اور وہ شاید تب پانچ سال کی تھی جب اس کے والد حریت لیڈر بنے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتقام پر مبنی سیاست کھیلی جارہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ملک میں ووٹ بٹورنے کے لئے کبھی یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا تو کبھی مولوی عمر فاروق صاحب کو دلی بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ کی بیٹی کے نام سمن جاری کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 790739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790739/بھارت-میں-مودی-لہر-ہوتی-کشمیریوں-پر-مظالم-ڈھانے-کی-بات-نہیں-کرتے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org