0
Friday 26 Apr 2019 10:12

فاروق خان حکومت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، بیرسٹر سلطان

فاروق خان حکومت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ چودھری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے ملاقات کی، اس موقع پر بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان جون میں خود مظفرآباد جا کر کریں گے اور یہ ہیلتھ کارڈ آزادکشمیر کے تمام لوگوں کو دیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے اگر حملہ کرنے کی حماقت کی تو آزادکشمیر کے عوام آزادکشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق خان حکومت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، مسلم لیگ نواز کی آزادکشمیر میں حکومت کرپشن میں لت پت ہو چکی ہے اور اسے عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 790746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش