QR CodeQR Code

یاسین ملک کی گرفتاری، جے کے ایل ایف نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا

26 Apr 2019 10:18

بھوک ہڑتالی کیمپ میں آج قائد تحریک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ امان اللہ خان مرحوم کی تیسری برسی بھی منائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے دو روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا، بھوک ہڑتالی کیمپ میں آج قائد تحریک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ امان اللہ خان مرحوم کی تیسری برسی بھی منائی جائے گی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے بتایا کہ آزادی پسند سیاسی تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر 22مارچ سے عائد پابندی، چیئرمین لبریشن فرنٹ محمد یٰسین ملک کی گرفتاری اور ان سے غیرانسانی سلوک کیخلاف بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے۔ بھوک ہڑتالی کیمپ کی پہلے دن کی قیادت لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین سلیم ہارون، حافظ انور سماوی، خواجہ منظور احمد چشتی، خورشید احمد مرزا نے کی۔ آ ج دوسرے روز عبدالحمید بٹ، راجہ حق نواز خان، ساجد صدیقی کے علاوہ دیگر مرکزی و زونل قائدین شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 790750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790750/یاسین-ملک-کی-گرفتاری-جے-کے-ایل-ایف-نے-بھوک-ہڑتالی-کیمپ-لگا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org