0
Friday 26 Apr 2019 10:32

ارشد حسین شاہ کو سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کا چیف جج مقرر کرنیکی منظوری

ارشد حسین شاہ کو سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کا چیف جج مقرر کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے وکیل اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل سید ارشد حسین شاہ کو سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا چیف جج مقرر کرنے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ گورنر جی بی کی جانب سے آرڈر 2018ء کے تحت ارسال کی گئی سمری میں ارشد حسین شاہ کو سپریم اپیلیٹ کورٹ کا چیف جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی، اس سمری پر وزیراعظم نے دستخط کر دیئے ہیں، چیف کورٹ کے چیف جج وزیر شکیل سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج ہونگے، جبکہ چیف کورٹ کے سینئر ترین جج ملک حق نواز چیف جج تعینات ہونگے۔ وزیر شکیل کی جگہ چیف کورٹ میں ماتحت عدلیہ کے سینئر ترین جج کو لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ مارچ کے وسط سے اب تک مکمل طور پر ججز سے خالی ہے، اپیلیٹ کورٹ کے واحد جج جاوید اقبال کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی اعلٰی عدلیہ میں کوئی جج موجود نہیں۔

اس سے پہلے 2008ء میں بھی اعلٰی عدلیہ ججز سے خالی ہو گئی تھی، اگست 2016ء میں سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جسٹس شہباز کے انتقال کے بعد سے اب تک ان کی جگہ کسی کو بھی تعینات نہیں کیا جا سکا، جس کے بعد اپیلیٹ کورٹ دو ججوں پر چلتی رہی، سابق چیف جج رانا محمد شمیم اگست 2018ء کو ریٹائر ہوئے تو جاوید اقبال قائم مقام چیف جج بن گئے، وہ سپریم کورٹ میں واحد جج اور قائم مقام چیف جج بھی تھے، ان کا دورانیہ مارچ کے وسط میں مکمل ہوا جس کے بعد صوبے کی اعلیٰ ترین عدلیہ ججز سے مکمل طور پر خالی ہو گئی۔ یاد رہے کہ گورنر نے چیف جج کی تقرری کی سمری آرڈر 2018ء کے تحت بھیجی تھی جبکہ جنوری 2019ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی حقوق کیس کے فیصلے میں گلگت بلتستان کی اعلٰی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی بذریعہ جوڈیشل کمیشن کرنے کا حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 790751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش