0
Friday 26 Apr 2019 10:51

پشاور، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرکے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے قصاب کو گرفتار کرلیا۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں، ایک قصاب گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو مختلف مویشی منڈیوں سے مردہ جانوروں کے گوشت کو اکٹھا کرکے پشاور میں سپلائی کرنیوالوں کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمٰن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ لگایا اور ایک سوزوکی گاڑی کو روک کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا، اس گاڑی میں مردہ جانوروں کا گوشت پشاور منتقل کیا جا رہا تھا۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سید معصوم شاہ نے گوشت کو بدبو دار اور انسانی صحت کیلئے مضر قرار دے دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ جانور کو مرنے کے بعد ذبح کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ گوشت گھنٹہ گھر کے قریب قصاب کی دکان پر منتقل کیا جاتا تھا، جس کے بعد سبزی منڈی میں قصاب کی دکان بھی سیل کردی گئی، جبکہ دکان مالک کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 790753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش