0
Friday 26 Apr 2019 11:06

سکردو، کپڑے دھوتے ہوئے 2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے

سکردو، کپڑے دھوتے ہوئے 2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے
اسلام ٹائمز۔ سکردو کے سب ڈویژن روندو سرداس میں کپڑے دھونے کیلئے جانے والے دو نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے۔ 22 سالہ منتظر مہدی اور 23 سالہ محمد سلیم جمعرات کے روز سہہ پہر تین بجے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث کئی کلومیٹر پیدل طے کر کے دریائے سندھ پر کپڑے دھونے گئے تھے کہ پہلے منتظر مہدی نامی نوجوان دریا میں ڈوب گیا، اس کو بچاتے ہوئے سلیم بھی دریا کی موجوں کی نذر ہو گیا، دونوں نوجوانوں کے دریا میں ڈوبنے کی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی، لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تلاش شروع کر دی، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود لاشیں تاحال نہیں نکالی جا سکیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور رشتہ داروں پر سکتہ طاری ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سرداس کا واٹر چینل چند عرصہ قبل سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا اور علاقے میں پانی کی شدید قلت تھی اور لوگ کپڑے دھونے کیلئے دریائے سندھ پر جانے پر مجبور ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان کپڑے دھوتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔
خبر کا کوڈ : 790754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش