QR CodeQR Code

نیوزی لینڈ نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کس طرح محبت سے کیا جانا چاہیے، شہزادہ ولیم

26 Apr 2019 11:11

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ولیم نے یہ بات نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مساجد کے دورے کے موقع پر کہی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن بھی برطانوی شہزادے کے ہمراہ تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کس طرح محبت سے کیا جانا چاہیے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ولیم نے یہ بات نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مساجد کے دورے کے موقع پر کہی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن بھی برطانوی شہزادے کے ہمراہ تھیں۔ شہزادہ ولیم نے متاثرہ النور مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے دنیا کو سبق سکھایا ہے کہ صورتحال سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے؟

برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ دنیا میں محبت کی طاقت نفرت پر ہمیشہ غالب رہے۔ شہزادہ ولیم دہشت گردانہ حملے میں زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کی، زخمیوں کی عیادت کی اور پولیس فورس سمیت امدادی اداروں کے ان اہلکاروں سے ملاقات کی جنہوں نے سب سے پہلے زخمیوں کو فوری امداد مہیا کی تھی۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں واقع مساجد پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود افراد پر سفید فام نسل پرست دہشت گرد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 افراد کو شہید اور 45 کو زخمی کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 790755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790755/نیوزی-لینڈ-نے-دنیا-کو-بتا-دیا-ہے-کہ-نفرت-کا-مقابلہ-کس-طرح-محبت-سے-کیا-جانا-چاہیے-شہزادہ-ولیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org