0
Friday 26 Apr 2019 11:35

فاروق خان لوگوں کو تقسیم نہ کریں، سردار یعقوب

فاروق خان لوگوں کو تقسیم نہ کریں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آزادکشمیر محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ فاروق خان جس منصب پر ہیں اس کا تقاضا ہے کہ وہ سارے آزادکشمیر اور ساری قوم کو ساتھ لے کر چلیں ان کا یہ کہنا کہ راولاکوٹ کے لوگ محدود سوچ کے مالک ہیں، راولاکوٹ کے لوگوں کو اپنا طرز عمل بدلنا چاہیے، ایسا کہہ کر فاروق خان نے عصبیت پیدا کرنے کی کوشش کی، وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش نہ کریں، پونچھ کی سرزمین اور باقی سارا آزادکشمیر ایک ہی مالا کے موتی ہیں، جب حکمران لوگوں کو اس طرح تقسیم کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ چھوٹا سا خطہ کراچی سے بدتر ہو جائے گا۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ فاروق خان کے اس بیان کا نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 790759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش