QR CodeQR Code

تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، شی جن پنگ

26 Apr 2019 12:41

بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے دیرپا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ آئیں تعاون کا بیج بوئیں، ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء کا آغاز ہو گیا، بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019ء میں متعدد عالمی رہنما شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی چن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے بی او آر کو رابطے مضبوط کرنے کا ذریعہ قرار دیا اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے دیرپا ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ممالک کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گا۔ چینی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے، دوسرے ممالک کی مصنوعات کا چینی مارکیٹ میں خیر مقدم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے چین کے دورے کے دوران رشکئی اکنامک زون کے معاہدے پر دستخط کریں گے،جبکہ خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے اکنامک زون کے لیے ایک ہزار ایکڑ زمین فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رشکئی صنعتی زون سے 2 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، منصوبے سے 115ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، منصوبے میں 700صنعتی پلاٹس شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 790764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790764/تجارت-کے-فروغ-لیے-ا-زاد-تجارتی-معاہدوں-کی-ضرورت-ہے-شی-جن-پنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org