QR CodeQR Code

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

26 Apr 2019 15:06

احتساب بیورو کی درخواست پر 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جن میں مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمیٰ عادل خان اور عامر نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے 7 افراد کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نیب کو باقاعدہ ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں بھیجے گئے تمام نام ای سی ایل میں ڈالنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے خط میں بتایا گیا ہے کہ احتساب بیورو کی درخواست پر 7 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں جن میں مبین صولت، شاہد اسلام الدین، عمران الحق، عظمیٰ عادل خان اور عامر نسیم کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ واضح رہےکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب ایل این جی کیس کی تحقیقات کررہا ہے، اس سلسلے میں شاہد خاقان کئی مرتبہ نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں جب کہ مفتاح اسماعیل نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی حاصل کررکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 790768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790768/شاہد-خاقان-عباسی-اور-مفتاح-اسماعیل-سمیت-7-افراد-کے-نام-سی-ایل-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org