0
Friday 26 Apr 2019 18:29
بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک ہے

عائشہ گلالئی کی سربراہی میں چھوٹی سیاسی جماعتوں کا الائنس قائم

وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کہنا افسوسناک ہے
عائشہ گلالئی کی سربراہی میں چھوٹی سیاسی جماعتوں کا الائنس قائم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سربراہ عائشہ گلالئی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل پاکستان پیٹریاٹ ڈیمو کریٹک الائنس ایک سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے۔ چیئر پرسن کی حیثیت سے سیاسی اتحاد کو لیڈ کر رہی ہوں۔ اس سیاسی اتحاد کا مقصد پاکستان میں موجودہ مالی بحران، بے روزگاری اور حد درجے کی مہنگائی سے متعلق عوام کی آواز کو حکومت کے اعلیٰ اعوانوں تک پہنچانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 جولائی ماہ رمضان کے بعد اسلام آباد کے ڈی چوک میں تمام چھوٹی سیاسی جماعتوں پر مشتمل اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیں گے۔ وزیراعظم کی ایران میں پاکستان کی سالمیت سے متعلق بیان پر دکھ پہنچا۔ بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے۔ مولانا فضل الرحمن ایک بزرگ سیاست دان ہے وزیراعظم عمران خان کا ان کو ڈیزل کہنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان میں مسائل کے حل کے بڑی بڑی سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ کل کے اے پی سی میں پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس وجود میں آئی۔ تمام شرکاء نے متفقہ طور پر مجھے پی پی ڈی اے کی چیئرپرسن منتخب کیا۔

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کچھ نہ ملے تو خواتین کی توہین شروع کر دیتے ہیں۔ بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔پشاور کی جنگلہ بس منصوبہ بی آر ٹی کا کوئی حساب نہیں۔ سو ارب روپے سے زیادہ لگا کر بھی منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ بی آر ٹی کے ماسٹر مائنڈ عمران نیازی اور پرویز خٹک آزاد گھوم رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن سے پہلے پنجاب کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے۔ لیکن 9 ماہ گزرنے کے باؤجو د کوئی پلان نہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ ملک کی معیشت صنعت اور زراعت سے ترقی کرتی ہے جبکہ اس حکومت کے پاس ان دونوں شعبوں کے حوالے سے عملی پلان نہیں۔ ملک میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایک سروے کرے اور عوام کی نقصان کا ازالہ کریں۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی اس قدر بڑھی ہے کہ عوام کا جینا حرام ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کل جب چین کے دورے پر پہنچے تو ائیرپورٹ پر وہاں کی میونسپل کی ڈپٹی سیکرٹری نے اس کا استقبال کیا اس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں ہماری ملک اور قیادت کی کیا اہمیت ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں نے خود جنوبی پنجاب کے دورے کئے وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ وہاں کے لوگ اور حیوان ایک جگہ سے پانی پیتے ہیں۔ جو کہ ہماری منتخب حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد میں متوقع ملین مارچ پر مشاورت کی جاسکتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ کی بنیاد پر ہے میں نے جماعت چھوڑ دی۔
خبر کا کوڈ : 790778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش