0
Friday 26 Apr 2019 20:44

باڑہ، مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت زخمی

باڑہ، مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے میں بیوں اپنے دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اکاخیل کلنگہ میں غریب محنت کش سید ملوک رات اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر کے کمرے میں موجود تھا کہ اچانک کمرے کی چھت گر پڑی۔ چھت گرنے کے نتیجے میں سید ملوک اور اسکا بیٹا معمولی زخمی ہوئے تاہم اسکی بیوی اور دس سالہ بیٹی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ وقوعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سید ملوک کا اپنا ذاتی گھر تیراہ میں ہے اور وہ باڑہ میں بطور ٹی ڈی پی مقیم ہے۔
خبر کا کوڈ : 790804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش