QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی کابینہ کا اعلان، امیر العظیم سیکرٹری جنرل منتخب

26 Apr 2019 22:20

لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، راشد نسیم، اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور عبدالغفار عزیز جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء ہونگے۔ امیر العظیم قبل ازیں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم، امیر جماعت اسلامی لاہور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے بعد عہدیداروں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مرکزی مجلس شوریٰ سے مشاورت کے بعد سیشن 2019-2024ء کیلئے جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر العظیم کو سیکرٹری جنرل جبکہ لیاقت بلوچ، پروفیسر محمد ابراہیم، راشد نسیم، اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور عبدالغفار عزیز جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء ہوں گے۔ امیر العظیم قبل ازیں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم، امیر جماعت اسلامی لاہور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی پنجاب کے صدر اور امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ پروفیسر خورشید احمد اور حافظ محمد ادریس کی طرف سے اپنی علالت کے باعث نائب امراء کی ذمہ داریوں سے پیش کی گئی معذرت کو قبول کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مرکزی مجلس شوریٰ نے جماعت اسلامی کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 790826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790826/جماعت-اسلامی-کی-کابینہ-کا-اعلان-امیر-العظیم-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org