0
Friday 26 Apr 2019 22:26

سعودی دولت عالمی دہشتگردی کو خوراک فراہم کرتی ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

سعودی دولت عالمی دہشتگردی کو خوراک فراہم کرتی ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے سعودی عرب میں ریاستی دہشتگردی، انسانی حقوق کی پائمالی اور دہشتگردانہ عمل سے 37 شہریوں کے قتال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب  شیطان کی پیروی میں مصروف عمل ہے، اقتدار اور اجارہ داری کے ہوس میں غرق سعودی ریاست  انسانیت کے قتل عام کا باعث بن گئی ہے۔ اپنے بیان میں محسن علی نے کہا کہ سعودی عرب کی دولت جو عالمی دہشتگردی کو خوراک فراہم کرتی ہے، امن عالم اور انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ شمار ہوتی ہے اور سعودی عرب اپنے تیل کی دولت سے اسلام کی شبیہ خراب کر رہا ہے اور اسے قتل عام اور دہشتگردی کا وسیلہ بنائے ہوئے ہے۔

محسن علی نے کہا کہ عراق، شام، یمن اور دوسرے ممالک میں بے گناہ انسانوں کے قاتل دہشتگردوں کو سعودی عرب کی سرپرستی اور مالی امداد حاصل ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی، صیہونی اور سعودی  عرب کا اتحاد عالم انسانیت کے قتل و غارت پر مبنی ہے، فلسطین کی مخالفت کرنا اور اسرائیل کی حمایت کرنے سے سعودی عرب کی حقیقیت واضح کرتی ہے۔ محسن علی اصغری نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی عدالت اور پاکستانی حکومت سعودی عرب کے اس جارحانہ عمل کی عملی مذمت کرکے احتجاج کرے۔
خبر کا کوڈ : 790827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش