0
Friday 26 Apr 2019 22:55

گیلپ کے سروے رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، جسٹس جاوید اقبال

گیلپ کے سروے رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، جسٹس جاوید اقبال
اسلام ٹائمز۔ نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بلاامتیاز احتساب اور ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب میگا کرپشن وائٹ کالر کرائمز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون کے مطابق ”احتساب سب کے لئے“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی کے ذریعے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ کے سروے رپورٹ کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو 2018ء کے مقابلے میں 2019ء میں موصول ہونے والے شکایات، انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کی تعداد دوگنا ہے، گزشتہ 18 ماہ کے اعداد و شمار کے موازنہ سے نیب کی شاندار کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے حالیہ دور میں بدعنوانی کے 590 ریفرنس دائر کئے ہیں جو کہ ریکارڈ کارکردگی ہے، اس کے علاوہ بدعنوانی کے 1210 ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی بیورو میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے جس کو تمام پہلوﺅں سے انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کی بہتری کے لئے بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کو موثر انداز میں نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری، انویسٹی اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر اور لیگل قونصل پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ اس سے نہ صرف نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی فرد نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔
 
خبر کا کوڈ : 790830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش