QR CodeQR Code

چینی سفارتخانے کا پاک چین تعلقات کیلئے آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف

26 Apr 2019 23:00

چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایس پی آر کے دوران ڈی جی سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجیان ژاو نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا دورہ کرکے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایس پی آر کے دوران ڈی جی سے ملنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ لیجیان ژاو کا کہنا تھا کہ چینی سفارتخانہ آئی ایس پی آر کے کردار کا اعتراف کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر پاک چین تعلقات کو پروان چڑھانے کے لیے بھرپور کام کررہا ہے۔

واضح رہے چینی ڈپٹی چیف آف مشن اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان اس وقت ملاقات ہوئی ہے جب وزیراعظم پاکستان عمران خان چین میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں، جہاں ان کی میزبانوں کے علاوہ ورلڈ بینک کی سی ای او کرسٹا لینا جارجیوا اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹیں لوگارڈ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 790831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790831/چینی-سفارتخانے-کا-پاک-چین-تعلقات-کیلئے-آئی-ایس-پی-آر-کے-کردار-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org