0
Saturday 27 Apr 2019 02:30

افغان جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس سے پریشان ہیں، زلمے خیل زاد

افغان جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس سے پریشان ہیں، زلمے خیل زاد
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ یہ جنگ بہت طویل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ 2019ء کی پہلی سہہ ماہی میں ملک میں ایک ہزار 7 سو 73 شہریوں کو نقصان پہنچا، جس میں 581 افراد ہلاک اور ایک ہزار 192 زخمی ہوئے، اسی طرح 582 بچوں کو بھی نقصان پہنچا جس میں 150 بچے جاں بحق اور 432 زخمی ہوئے۔ ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی تھی کہ اس عرصے کے دوران طالبان کے مقابلے میں امریکی اور افغان فورسز نے افغانستان میں شہریوں کو زیادہ قتل کیا۔

اس معاملے پر امریکی نمائندہ خصوصی نے ایک سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹس سے پریشان ہیں، ہر ایک اس جنگ کا غیر ضروری شکار ہوا جو بہت طویل ہوگئی ہے۔ زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ میں طالبان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ دیگر افغانوں کے ساتھ شامل ہوں اور اس سال کو پرامن بنانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے جنگ کا ذکر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بیٹے اور بیٹیاں، بھائیوں اور بہنوں، پڑوسیوں اور دوستوں، کی موت ہم سب کو غم زدہ کرتی ہیں اور ہم ان افغانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اموات کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور وہ اس خون ریزی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں سفارتی مبصر کے طور پر زلمے خلیل زاد سمجھتے ہیں کہ شہریوں کی ہلاکتیں امن عمل کو مزید پیچیدہ کردیں گی، ساتھ ہی وہ یہ لکھتے ہیں کہ کہ فوجی آپریشن کے دوران کسی بے گناہ کی جان کے نقصان پر ہمیں افسوس ہے، ہم کبھی بے گناہوں کو نشانہ نہیں بناتے، جنگ ناقابل اعتبار ہے اور اس کے غیر ارادی نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ہلاکتوں کو روکنے کے لیے کوشش کرتے ہیں تو اس کا واحد حل جنگ بندی یا پائیدار امن کے لیے تشدد کو کم کرنا ہے۔ طالبان کے اس بیان کے مذاکرات کے اگلے دور کے لیے جنگ بندی ایجنڈے میں شامل نہیں ہے کا حوالہ دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ہمارے لیے امن ایجنڈا ہے، افغان لوگ کافی تشدد دیکھ چکے ہیں اور وہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 790861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب