QR CodeQR Code

ضرورت پڑی تو دہشت گردوں کی تلاش میں حکومت پاکستان سے مدد مانگ لیں گے، سری لنکا

27 Apr 2019 03:04

بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ کے امکان کی تفتیش کر رہا ہے لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ان میں ملوث دہشت گردوں کو کسی خاص ملک کی حمایت حاصل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ دہشت گردی کے متعلق بھارت انٹرویو کیساتھ انٹرویو میں سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کو کسی خاص ملک کی حمایت حاصل نہیں تھی۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہ اگر ضرورت پڑی تو ان کی حکومت ایسٹر دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش میں حکومت پاکستان سے مدد مانگے گی، پاکستان نے ماضی میں سری لنکا میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل مدد کی تھی۔

 
سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ کے امکان کی تفتیش کر رہا ہے لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ان میں ملوث دہشت گردوں کو کسی خاص ملک کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں ہر ملک کو ایک ہی جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ سفاک دہشت گرد کبھی کبھار بہترین دفاعی انتظامات کو بھی توڑ دیتے ہیں، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ عالمی دہشت گردی نے سری لنکا کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے نمٹنے میں سری لنکا دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ سری لنکا میں مسلم مخالف جذبات کو ابھرنے نہیں دیا جائے گا۔ دوسری جانب سری لنکا کی مسلم کونسل نے اپیل کی ہے کہ داعش نے بدھ مت سے وابستہ جن مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، ان کا تحفظ کیا جائے۔ سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 790863

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790863/ضرورت-پڑی-دہشت-گردوں-کی-تلاش-میں-حکومت-پاکستان-سے-مدد-مانگ-لیں-گے-سری-لنکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org