0
Saturday 27 Apr 2019 03:12

پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان

پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کردی، پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 5 مئی 29 شعبان کو نظر نہیں آئے گا، ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 5 مئی کو 3 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر 4 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 7 بج کر 33 منٹ تک آسمان پر ہوگا، چاند کی عمر 15 گھنٹے 43 منٹ ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 790864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش