0
Saturday 27 Apr 2019 08:58

انٹراکشمیر تجارت کی بحالی، تاجروں کا ہنگامی اجلاس

انٹراکشمیر تجارت کی بحالی، تاجروں کا ہنگامی اجلاس
اسلام ٹائمز۔  بھارت کی جانب سے انٹرا کشمیر تجارت کی غیر معینہ مدت کے لیے معطلی کے خلاف ایل او سی ٹریڈرز نے 29 اپریل بروز پیر بوقت صبح دس بجے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد سے اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو احتجاجی مراسلہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ انٹراکشمیر تجارت کی بحالی کے لیے چکوٹھی اور تیتری نوٹ کے ایل او سی تاجروں کا ہنگامی اجلاس اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پونچھ ہاؤس اسلام آباد میں ایل او سی تاجروں کا ایک اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں محمود احمد ڈار، پرویز احمد ایڈووکیٹ، راجہ شاہین، نذیر بٹ، محمد اشرف ڈار، سردار منور، خواجہ منظور، اعجاز میر، ہلال پیرزادہ سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ تاجروں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اچانک سری نگر مظفرآباد،راولاکوٹ، پونچھ تجارت کی بندش کے باعث آر پار کے کشمیری تاجروں کے اربوں روپے منقسم کشمیر میں پھنسنے کے علاوہ تجارت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، بین الاقوامی برادری کی کوششوں سے منقسم کشمیر کے درمیان 2005ء میں بس سروس اور 2008ء میں تجارت شروع کی گئی جس سے آر پار کے عوام کے درمیان رابطے مضبوط ہوئے بین۔ الاقوامی برادری فوری طور پر بھارت کی جانب سے انٹرا کشمیر تجارت کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تجارت کی معطلی کے خلاف دوسرے مرحلے میں بھارتی ہائی کمشن اسلام آباد کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان مظفرآباد میں ہونے والے احتجاج کے بعد تمام تاجروں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 790872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش