0
Saturday 27 Apr 2019 09:52

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ عام آج ہوگا

کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ عام آج ہوگا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام جلسہ عام آج بروز ہفتہ شام 5 بجے مزارِ قائد سے متصل باغ جناح میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے شہری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلسہ عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اہل قلم، دانشور، ادیب، شاعر، پروفیسرز، صحافی، پروفیشنلز، تمام مکاتب فکر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تمام مذاہب کے ماننے والے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ 27 اپریل کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے سندھ کے حقوق کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کا جلسہ شہری عوام کے غصب شدہ حقوق اور ان کے ساتھ جاری ظلم و زیادتیوں کے خلاف اہم سنگ میل ہے، جو ظالم و متعصب حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 790881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش