0
Saturday 27 Apr 2019 11:17

کشمیر، فلسطین میں جنسی تشدد بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے، ملیحہ لودھی

کشمیر، فلسطین میں جنسی تشدد بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ملیحہ لودھی سلامتی کونسل میں کشیدہ علاقوں میں گھری خواتین کے خلاف تشدد پر مباحثے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ متاثرہ خواتین کو باعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 790906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش