QR CodeQR Code

ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے پاکستانی بن کر کام کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

27 Apr 2019 20:15

کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کے رمضان پیکیج کے اعلان سے پہلے ہی راشن، پھل، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت کے رمضان پیکیج کے اعلان سے پہلے ہی راشن، پھل، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، سبسڈی دینی ہے تو پیٹرول اور بجلی پر دی جائے، تاکہ مہنگائی کو روکا جا سکے۔ کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہا کہ ملکی ترقی و معاشی استحکام کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، ملک و قوم کے مفادات کیلئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا چاہیے، لادینی قوتوں کا مقابلہ قرآن و سنت اور عشق نبیﷺ سے سرشار ہوکر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آقا کریمﷺ کا نظام ترقی و خوشحالی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے مشعل راہ ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے پاکستانی بن کر کام کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 790943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790943/ملک-کو-مسائل-سے-نجات-دلانے-کیلئے-پاکستانی-بن-کر-کام-کرنا-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org