QR CodeQR Code

نوشہرہ، 12 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

27 Apr 2019 16:25

پولیس کے مطابق بچے کی نعش دو سے تین دن پرانی معلوم ہوتی ہے، تاہم بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں بارہ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ اوچ نہر مہاجر بازار کے قریب ایک بچے کی لاش ملی ہے جس پر پولیس فوراََ جائے وقوعہ پہنچی۔ بعدازاں ایدھی 115 کے ذریعے بچے کی نعش میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی نعش دو سے تین دن پرانی معلوم ہوتی ہے، تاہم بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی یا نہیں اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کیلئے نعش کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔ نعش بعدازاں پشاور کے مردہ خانے منتقل کی گئی جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 790949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790949/نوشہرہ-12-سالہ-بچے-کی-تشدد-زدہ-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org