0
Saturday 27 Apr 2019 17:06

کھلی دعوت ہے کہ آئیں اور بلین ٹری سونامی میں کرپشن ثابت کریں، شوکت یوسفزئی

کھلی دعوت ہے کہ آئیں اور بلین ٹری سونامی میں کرپشن ثابت کریں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی میں ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں، کھلی دعوت ہے کہ آئیں اور کرسکتے ہیں تو کرپشن ثابت کریں، سابق حکمرانوں کی جگہ جیل میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بلین ٹری سونامی سے متعلق اپوزیشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا میڈیا کو وہ جگہ دکھائی گئی جہاں کم درخت تھے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلین ٹری سونامی میں 3 سال میں ایک ارب درخت لگائے، 3200 مقامات پر پودے لگائے، ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی جگہ جیل میں ہے، آئے دن بڑے بڑے چوروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ بلین ٹری سونامی میں 350 ملازمین کو کرپشن پر نکالا گیا، کھلی دعوت ہے کہ آئیں اور کرسکتے ہیں تو کرپشن ثابت کریں، واحد حکومت ہے جس نے مراعات میں کمی کی ہے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا عمران کے ایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، 10 کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا زبان پھسل گئی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 790961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش