QR CodeQR Code

لاہور، دی میڈیا فاونڈیشن کے زیراہتمام مذہبی ہم آہنگی کیلئے تربیتی ورکشاپ شروع

27 Apr 2019 19:03

فاونڈیشن کے عہدیدار سید حسنین ترمذی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورکشاپ کا مقصد بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ ورکشاپ میں علمائے کرام اور دینی رہنماوں کو خصوصی لیکچرز دیئے جائیں گے جن میں بھی باہمی رواداری کیلئے فروغ میں علماء کو کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ غیر سرکاری تنظیم ’’دی میڈیا فاونڈیشن‘‘ کے زیراہتمام ایمیسیڈر ہوٹل لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماوں کیلئے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تین روزہ ورکشاپ شروع ہوگئی۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، دینی عمائدین اور مذہبی تنظیموں کے رہنما شریک ہیں۔ فاونڈیشن کے عہدیدار سید حسنین ترمذی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں علمائے کرام اور دینی رہنماوں کو خصوصی لیکچرز دیئے جائیں گے جن میں باہمی رواداری کیلئے فروغ میں علماء کو کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امت میں اتحاد کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی، اس لئے ضرورت محسوس کی گئی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کو فروغ وحدت کیلئے آمادہ کیا جائے، حالیہ ورکشاپ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ حسنین ترمذی نے مزید بتایا کہ ہمارے معاشرے میں علماء قیام امن میں بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں، علماء اپنے پیروکاروں کو قائل کریں گے اور انہیں تفرقہ بندی کی بجائے امن اور بھائی چارے کی تلقین کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 790997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/790997/لاہور-دی-میڈیا-فاونڈیشن-کے-زیراہتمام-مذہبی-ہم-ا-ہنگی-کیلئے-تربیتی-ورکشاپ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org