0
Saturday 27 Apr 2019 19:09

مصنوعی طاقت پر بننے والی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

مصنوعی طاقت پر بننے والی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی رہنماء سینیٹر میر طاہر بزنجو سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خیر جان بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کو ون یونٹ اور صدارتی نظام کی طرف لے جایا جا رہا ہے، اٹھاویں ترمیم کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں، این ایف سی ایوراڈ پر بھی ڈاکہ ڈالنے کی کوششں ہو رہی ہے، 18ترمیم کو ختم کرنے کے بجائے صوبوں کو مزید حقوق دئیے جائیں، 2018ء کے انتخابات متنازعہ اور دھاندلی سے بھرپور تھے، نیشنل پارٹی کو غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی حمایت کی سزا دی، جبکہ غیر جمہوری قوتوں کے اشاروں پر مسلم لیگ کی حکومت ختم کرنے میں حصہ دار بننے والوں کو نشستوں سے نوازا گیا، مصنوعی طاقت پر بننے والی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے، بلوچستان کے لوگ سیاسی اعتبار سے ایک باپ اور بابا کو مانتے ہیں، وہ ہے بابائے بلوچستان اور اس کا نظریہ، حالیہ واقعات کے بعد یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ نیشنل پارٹی کی حکومت نے عوام کو جو امن دیا تھا حالات دوبارہ بدامنی کی طرف بڑھ ر ہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی تحصیل نال کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو، محمد آصف جمالدینی، عبدالحمید ایڈووکیٹ، امین دوست بلوچ، میر ولید بزنجو، میر عبدالرحیم کرد، حاجی احمد نواز بلوچ، میر دیدگ بزنجو، خدا بخش بلوچ، میر طیب بزنجو، اور بی ایس او کے مرکزی رہنماء نادر بلوچ، حنیف بلوچ، حاتم بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ قبل ازیں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نیشنل پارٹی کو وزارت اعلٰی ملی اس وقت بلوچستان کے حالات انتہائی خراب تھے خضدار اور تربت میں ڈپٹی کمشنر صاحبان اپنے دفاتر میں نہیں بیٹھ سکتے تھے روزانہ لاشیں گرتی تھیں۔ اغواء برائے تاوان منافع بخش کاروبار بن گیا تھا، ہماری حکمت عملی، فورسز کی جرائت و بہادری اور منتخب عوامی نمائندوں کی کاوشوں کی وجہ سے ہم نے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنا دیا۔ بلوچستان کے وسائل کی بھرپور حفاظت کی، ریکوڈیک کے حوالے سے ہمیں اربوں روپے کی پیشکش ہوئی مگر یہ نیشنل پارٹی کی قیادت و اتحادی حکومت تھی کہ ہم نے ان پیشکشوں کو ٹھکرا کر بلوچستان کے وسائل کا تحفظ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 791001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش