QR CodeQR Code

میجر جنرل عمر بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی

27 Apr 2019 20:05

سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔


اسلام ٹائمز۔ میجر جنرل عمر بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے میجر جنرل عمر بخاری کو سندھ رینجرز کی کمان سونپی۔ میجر جنرل عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈئیر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے 14 ویں ڈی جی رینجرز سندھ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔
 



دوسری جانب سبکدوش ہونے والے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور نئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں افسران کو شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف دیئے۔


خبر کا کوڈ: 791009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791009/میجر-جنرل-عمر-بخاری-نے-نئے-ڈی-جی-رینجرز-سندھ-کی-کمان-سنبھال-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org